جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پی ایس114: اچانک سات ہزارووٹ کیسے آئے؟ بےنقاب کرینگے، کامران ٹیسوری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ایس114کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کے امیدوار کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دھاندلی کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا، اچانک چنیسرگوٹھ سے7ہزار ووٹ کیسے آئے؟ دھاندلی کو بے نقاب کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ سینیٹر میاں محمد عتیق و دیگربھی موجود تھے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ایس114میں پیپلزپارٹی نے17پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تبدیل کیے، پی پی نے انگوٹھوں کےنشان کی تصدیق پرکیوں اعتراض کیا؟

انہوں نےبتایا کہ رات ساڑھے8بجےتک 72پولنگ اسٹیشنز پرہم جیت رہے تھے کہ اچانک چنیسر گوٹھ سے7ہزارووٹ کیسےآگئے، انہوں نے کہا کہ پی پی کے ووٹوں سے پہلے ہمارے ووٹوں کی تصدیق کی جائے۔

الیکشن کمیشن کو انتخاب سے پہلے آگاہ کردیا گیا تھا کہ دھاندلی کی تیاری کی جا چکی ہے، پی ایس 114میں ہونےوالی دھاندلی کوبےنقاب کریں گے، دس روزمیں الزامات کےثبوت نہیں دیئے تو قانونی کارروائی کرونگا۔

پی پی نے یہاں سے کبھی3ہزار سے زائد ووٹ نہیں لیے

علاوہ ازیں اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں کامران ٹیسوری نے میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی نے حلقےمیں 15-2002تک کبھی زیادہ سے زیادہ 3ہزار ووٹ بھی نہیں لیے تھے۔

الیکشن کے روز میڈیا کو پہلے دو گھنٹے تک داخل نہیں ہونے دیا گیا، رات تک ہم 72پولنگ اسٹیشنز پر بڑے مارجن سے جیت رہے تھے کہ اچانک چنیسر گوٹھ کے ایک پولنگ اسٹیشن سے سات ہزار ووٹ نکل آئے۔

الیکشن کے دو روز بعد ایک گھر سے سوزوکی میں لے جانے والا بیلٹ باکس بھی ملا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی۔

انہوں نے پیپلز پارٹی سے کہا کہ پی ایس 114میں دوبارہ گنتی میں کیا مضائقہ ہے؟ ایک سوال کے جواب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ لندن کی جانب سے بائیکاٹ کی اپیل کےباوجود18ہزار ووٹ پڑنا کم تعداد نہیں، ضمنی الیکشن میں عوام نے ایم کیوایم پاکستان کو ووٹ دیا۔


ایم کیوایم کیلئےیہ ہی بڑی دھاندلی ہےکہ دھاندلی نہیں ہوئی، سعیدغنی


واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کےامیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکشن روک دیا ہے اورسعیدغنی کو17جولائی کو طلب کرلیا۔


الیکشن کمیشن نےسعیدغنی کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک دیا


ایم کیوایم پاکستان نےدرخواست میں کامیاب امیدوار پرنتائج  تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائےاور ووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے۔

 ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پی ایس 114 میں ایک سوزوکی  سے بیلٹ باکس ملنے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں