جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وزیراعظم صاحب کوئی معجزہ ہی آپ کو بچاسکتا ہے، چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نوازشریف کو خبردار کردیا ہے کہ خوشامدیوں نے آپ کو یہاں تک پہنچادیا اب کوئی معجزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے بتیس سالہ سیاسی رفیق چوہدری نثار نے بھی نوازشریف کو خبردارکردیا اور کہا کہ وزیراعظم صاحب کوئی معجزہ ہی آپ کو بچاسکتا ہے، جو کچھ ہوگیا اور جو ہونے جارہا ہے اچھا نہیں۔

چوہدری نثار کی لیگی قیادت سے ناراضی کی وجہ منظر عام پر آگئی، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ خوشامدیوں کو آگے لانے اور اشتعال انگیز تقاریر پر سینئرقیادت سے خفا ہیں۔

مشاورتی اجلاسوں سے مسلسل غائب چوہدری نثار نے کابینہ اجلاس میں وزیراعظم سے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ صورتحال کو مس ہینڈل کیا گیا سیاسی اور لیگل ٹیم نے معامالات کو صحیح سے نہیں سنبھالا، خوشامدیوں نے آپ کو یہاں تک پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی شکایات پر وزیراعظم نے خفگی کا اظہار کیا اور کہا یہ باتیں سب کے سامنے کرنے کے بجائے تنہائی میں کرتے تو بہتر ہوتا۔


مزید پڑھیں : پاناما ہنگامہ، وزیرداخلہ چند روز میں اپنا مؤقف پیش کریں گے، ترجمان


یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان ذاتی مصرفیات کی وجہ سے کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے، موجودہ صورتحال پر وزیرداخلہ آئندہ چند روز میں اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاناما رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیے گئے جس میں وفاقی وزراء، لیگی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیرداخلہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں