جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ازبک برادرملک ہے، باہمی دفاعی تعاون جاری رہے گا، جنرل زبیرحیات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات سے ملاقات کے دوران ازبک سفیرنے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں اورکردارقابل قدر اور لائقِ ستائش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات سے ازبکستان کے سفیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں اہم ملاقات کی اور باہمی دفاعی تعاون اورسیکیورٹی کی صورت حال پربات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی کی تازہ ترین صورت حال بھی زیرغورآئیں اور خطے میں قیام امن اور پائیدار استحکام کے لیے مستقبل میں بھی باہمہ تعاون اور معاونت کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دوران ملاقات ازبک سفیر نے دہشت گردی کو دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں، کردار اور قربانیوں کو بھی سراہا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے ازبک سفیر کی آمد اور پاک کو خراج تحسین پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتی رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں