جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ کے باہر ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان گتھم گتھا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاناما کیس میں سیاست دانوں کی مخالفین پر لفظی جنگ جاری ہے تو دوسری جانب پارٹی کارکنان بھی پر جوش ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی تفتیش کے لیے بنائی بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد آج دوسری سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر صبح سے جم غفیر رہا۔

رہنماؤں کے علاوہ پارٹی کارکنان بھی سپریم کورٹ کے باہر جمع رہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی آمد ہوئی تو فضا نعروں سے گونج اٹھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے نواز مخالف نعرے لگائے تو ن لیگ والے بھی رہ نہ پائے جس کے بعد دونوں پارٹیوں کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

پولیس اہلکاروں نے فوراً بیچ بچاؤ کروایا تو صورتحال قابو میں آگئی۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں