اسلام آباد : رواں مالی سال ملکی قرضوں میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملکی قرضے ایک کھرب 15 ہزار روپے سے تجاوز کرگئے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی قرضے 100 ارب 15 ہزار روپے سے تجاوز کرگئے ہیں جس میں قرضوں میں سرمایہ کاری اورنجی شعبے کے قرضے بھی شامل ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال ملکی قرضوں میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے باعث مجموعی قرضے 169ارب 15 ہزار سے بھی بڑھ گئے جب کہ اس کے برعکس گزشتہ مالی سال میں قرضوں کی سطح 62 ارب 13 ہزار روپے تھی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری قرضوں کا حجم 131 ارب 9 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے اس طرح یہ گزشتہ برس کی نسبت سرکاری قرضوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گھروں اور کاروں کی خریداری بھی بڑھ گئی کریڈٹ کارڈزاور پرسنل لونزکی مد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔