اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عدالت میں پکوڑے بیچنے والے کاغذات کبھی کام نہیں آئیں گے،اشتہاری عمران خان کو ڈر ہے سپریم کورٹ آیا تو گرفتار نہ کرلیا جاؤں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو بہادر سمجھنے والے عمران خان سپریم کورٹ کیوں نہیں آتے، اشتہاری کو ڈر ہے سپریم کورٹ آیا تو گرفتار نہ کر لیا جاؤں۔
عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں بال ٹیمپرنگ کی اجازت ہرگز نہیں ہوتی، عمران خان نے 5شیروانیاں بنوائیں۔ عمران خان نےکرپشن کے پیسوں سے آکسفورڈ میں پڑھائی کی، جےآئی ٹی کی رپورٹ عمران نامہ ہے، عمران خان اور ان کےحواریوں کا تابوت نکلےگا، عمران نامہ کوعدالت میں بےنقاب کریں گے۔
انھوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب میاں محمد شریف کی ایمانداری کی زمانہ گواہی دیتاتھا، آپ تو عدالتیں باہر لگا کر بیٹھ گئے ہیں۔
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی نے بابر اعوان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نندی پور کے کروڑوں روپے کھانے والے بابراعوان ریفرنس لے کر گئے، بابراعوان کو عدالت سے بھی منہ کی کھانا پڑی، بابر اعوان صاحب نندی پور کے کروڑوں روپے عوام کو دے دیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ بابر اعوان نے نندی پور کے کروڑوں روپے ہڑپ کیے اسے ہتھکڑی لگنی چاہیے۔