جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کون ہوگا نیا وزیراعظم ؟ مسلم لیگ (ن) میں متبادل امیدوارکی تلاش شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاناما کیس میں مشکلات کے شکار نوازشریف کی ممکنہ نا اہلی کی صورت میں نئے وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ (ن) نے شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، خواجہ آصف اور احسن اقبال کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی پاناما کیس میں ممکنہ نااہلی کی صورت میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے مسلم لیگ (ن) میں مشاورت کا عمل جا رہی ہے جس کے لیے چار اہم امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے تاہم ان میں سب سے مضبوط امیدوار شاہد خاقان عباسی ہیں۔

اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندہ خصوصی اظہر فاروق نے مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نے نااہلی کی صورت میں باہر سے کسی کو منتخب کرنے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد مسلم لیگ نے نئے وزیراعظم کی تلاش شروع کردی ہے۔

اظہر فاروق کا کہنا ہے کہہ نوازشریف کے متبادل کے طورپرمختلف ناموں پرغورشروع کردیا گیا ہے تاہم قائد ایوان کیلئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سرفہرست ہیں جب کہ وفاقی وزراء احسن اقبال، خواجہ آصف اور اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کے ناموں پر بھی غورکیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی نے مزید بتایا کہ چھوٹے صوبے سے نمائندگی کے لیے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم مضبوط ترین امیدوار وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی ہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں