لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ عوام نے جھوٹ کی سیاست کے علمبرداروں کو مسترد کیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ دھرنوں، لاک ڈاؤن، سول نافرمانی اور احتجاج کےذریعےترقی روکنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ روزسیاسی تماشا لگانے والے ہوش کے ناخن لیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام نےاحتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کران عناصر کے منفی عزائم کوناکام بنایا جبکہ پے درپے شکستوں سے نیازی صاحب نےکوئی سبق نہیں سیکھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے خلاف سازش پرنیازی صاحب کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے مخالفین جان لیں منفی سیاست کا ہر حربہ ناکام رہے گا۔
- Advertisement -
وزیر اعظم خود منصب چھوڑیں یا سزا کے بعد فیصلہ انہیں کرناہے،عمران خان
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود منصب چھوڑیں یا سزا کے بعد فیصلہ انہیں کرنا ہے۔