اشتہار

مصر، فوجی آپریشن کے دوران 30 عسکریت پسند ہلاک 4 گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصر کی سکیورٹی فورسز نے زمینی اور فضائی کارروائیوں کے دوران 30 خطرناک عسکریت پسندوں کو ہلاک کر کے علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے واگزار کروا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصر کی سیکویرٹی فورسز نے چار روز سے جاری مشترکہ آپریشن میں 30 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جب کہ دہشت گردوں کے زیر تسلط کئی دیہاتوں کو بھی واگزار کرالیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مصری سکیورٹی فورسز نے شمالی سینائی میں زمینی اور فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں30 مشتبہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چار روز سے جاری اس آپریشن میں فضائی اور بری افواج نے مشترکہ طور پر حصہ لیا جس کے دوران 30 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جب کہ چار شدت پسندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ابھی آپریشن جاری ہے۔

مصر کے اعلیٰ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ملک سے دشہت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن آخری انتہاپسند کی ہلاکت تک جاری رہے گا اور سینائی کے شمالی علاقے سے دہشر گردوں کا ڈفایا کردیا جائے گا۔

خیال رہے سینائی میں2013 سے شدت پسندانہ حملوں میں تیزی آئی ہے جس کے دوران سینکڑوں سکیورٹی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور کئی رقبے پر دہشت گردوں نے تسلط قائم کر لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں