ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

عمران خان نے پیسا جوئے اورمیچ فکسنگ سےکمایا ہے، رانا ثناء اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کہاوت ہے کسی کے لیے گڑھا کھودنے والا خود اس میں گرتا ہے اور یہ عمران خان پر صادق آتا ہے۔

رانا ثناء اللہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےخلاف سازش کرنےوالےکبھی کامیاب نہیں ہوں گے بلکہ اپنے بنائے ہوئے جال میں خود پھنس جائیں گے جیسا کہ عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 1971 میں کرکٹ کھیلی اور اس وقت کرکٹ میں اتنا پیسہ نہیں تھا اس لیے انہوں نے پیسہ میچ فکسنگ اورجوئے سے کمایا ہے اور اب منی ٹریل نہیں دے پارہے ہیں دوسروں کا 40 سال کا حساب مانگنے والا اپنا 20 سال کا حساب نہ دے سکا۔

- Advertisement -

راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نوازشریف کو وزیر اعظم اور شہباز شریف کو وزیراعلیٰ بنانے کے لئے دیا اور وہی بہترین منصف بن کر جو فیصلہ کریں اسے سب کو کھلے دل سے قبول کرنا چاہیے چنانچہ عوام کی عدالت سجنے دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی لیڈرشپ میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے، سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے ترقیقاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں اور بجلی کا بحرام ختم ہونے کے در پر ہے ایسے میں ملکی بقا اور بھلائی اسی میں ہے کہ پاکستان کو آگے بڑھنے دیا جائے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس نوازشریف کے متبادل کا مینڈیٹ نہیں اور ن لیگ کے ووٹرز نے شیرپرنشان نوازشریف کیلئے لگایا اس لیے ہم سارے مقدمے کو 2018 کے الیکشن میں لےکرجائیں گے جس کے بعد ان قوتو ں میں جمہوریت روکنےکی ہمت نہیں رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نےایٹمی دھماکوں کی طرح معاشی دھماکا کیا ہے اور پوری قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح نوازشریف کےساتھ ہے، آرٹیکل 62،63 اور 58 ٹوبی لاگو کرنے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں