جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نوازشریف 20 کرروڑ عوام کے دلوں میں بستے ہیں، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف بیس کروڑ عوام کےدلوں میں بستےہیں ، عوام کے مخلص لیڈر پر الزامات لگانے والوں کے ہاتھ  کچھ  نہیں آئے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیساکھیوں پراقتدارکاراستےڈھونڈنے والوں کی خواہش پوری نہیں ہوگی، مسترد عناصر آئندہ الیکشن میں اپنی شکست کے ڈرسے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال دوہزار اٹھارہ کےانتخابات میں عوام ملکی ترقی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو پھرمستردکردینگے، انتخابات میں بھی دیانت،شرافت، خدمت کی سیاست کی جیت ہوگی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی ترقی کےسفرمیں منفی سیاست کا بند باندھنے والوں کو پچھتانا پڑےگا، قوم ایسے سیاسی عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی جو منتخب حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔

یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کا فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال میں ہلچل ہے، اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر تابڑ توڑ حملے کیے جارہے ہیں جبکہ حکومتی اراکین بھی بھرپور دفاعی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں