ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کوقانون کے کٹہرےمیں لایاجائے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جبگ میں حکومت پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوتریز نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور شہید ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، دہشت گردی کیخلاف حکومت پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔


مزید پڑھیں : ارفع کریم ٹاور دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، 53 زخمی


یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں فیروزپورروڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش دھماکے میں 28 افراد جاں بحق جب کہ 53زخمی ہوگئے تھے، دھماکہ اس وقت ہوا جب ایل ڈی اے ٹیم تجاوزات کیخلاف آپریشن میں مصروف تھی اور پرانی سبزی منڈی میں ایل ڈی اے ٹیم اور پولیس اہلکار موجود تھے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ دہشت گرد سرحد کے پار بیٹھا ہے جو اپنے نام بدل بدل کر آتا ہے اور ملک میں خوف و دہشت پھیلانا چاہتا ہے یہ کبھی طالبان ہوتے ہیں تو کبھی داعش تو کبھی جماعت الاحرار کے نام سے سامنے آتے ہیں لیکن اصل میں سب ایک ہی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں