اشتہار

قطردہشت گردی میں ملوث 9 اداروں اور شخصیات کی مدد کررہا ہے، ناراض عرب ممالک

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے اپنے اقدام کے حق میں بہ طور ثبوت دہشت گرد شخصیات اور اداروں کی ایک نئی فہرست جاری کی ہے جنہیں قطر کی حمایت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے عرب ممالک نے دہشت گرد شخصیات اور اداروں کی فہرست جاری کردی ہے جن کے بارے میں قوی ثبوت ملے ہیں انہیں قطر کی جانب سے فنڈنگ اور سہولیات مہیا کی جاتی تھی۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودیہ عرب، بحرین ، متحدہ عرب امارات اور مصر کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی فہرست میں قطری حمایت یافتہ 9 ادارے البلاغ الخیریہ فانڈیشن، الاحسان الخیریہ فانڈیشن، الرحم الخیریہ فانڈیشن، لیبیا میں سرگرم بنغازی انقلابی شوری کونسل، السرایا میڈیا سینٹر، بشری نیوز ایجنسی، راف اللہ السحاتی بریگیڈ، نبا ٹی وی چینل التناصح فانڈیشن برائے دعوت وثقافت واطلاعات شامل ہیں۔

- Advertisement -

جب کہ فہرست کے مطابق 9 افراد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں جن میں خالد سعید فضل راشد البوعینین، شقر جمعہ خمیس الشہرانی، صالح احمد الغانم، کویتی نژاد حامد حمد حامد العلی، یمنی نژاد عبداللہ محمد علی الیزیدی، احمد علی احمد برعود، محمد بکر الدبا لیبی نژاد الساعدی عبد اللہ ابراہیم بوخزیم اور احمد عبدالجلیل الحسناوی شامل ہیں۔

عرب ممالک نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ بالا فہرست میں شامل تمام تنظیمیں اور افراد بالواسطہ یا بلا واسطہ طورپر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں اور انہیں براہ راست یا بالواسطہ طور پرقطری حکومت کا تعاون بھی حاصل رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں