کراچی : ابوالحسن اصفہانی روڈ اور کورنگی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں نائن ایم ایم کا ایک ہی پستول استعمال کیا گیا، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ میں استعمال نائن ایم ایم کا پستول پہلے بھی استعمال ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی، کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی تحقیقات کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں ایک ہی قسم کا پستول استعمال کیا گیا۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا میں اکیس جولائی کو تین پولیس اہلکار اور بچے کو شہید کیا گیا تھا، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واردات کیلئے دہشت گردوں نے جن راستوں کا انتخاب کیا قانون نافذ کرنے والےاداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کا بھی کھوج لگا لیا۔
دہشت گردوں نے گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پرجانے کیلئے مبینہ ٹاؤن کی سڑک استعمال کی، موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے گلزار ہجری موڑ سے پہلے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
مزید پڑھیں: کورنگی میں فائرنگ: تین پولیس اہلکاراوربچہ جاں بحق،
فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل محمد خان شہید اورہیڈ کانسٹیبل کامران زخمی ہوئے، واقعہ کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں سرکارکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ، ٹریفک پولیس کانسٹیبل شہید ایک زخمی
تحقیقاتی اداروں کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں دو ہتھیار استعمال ہوئے، ملنے والے نو خول نائن ایم ایم پستول اور ٹی ٹی پستول کے تھے، حکام کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں استعمال ٹی ٹی پستول کی میچنگ نہیں آئی۔