لاہور: صوبہ پنجاب کےدارالحکومت لاہورمیں پولیس اورخفیہ اداروں نے آپریشن کے دوران 21افراد کو گرفتار کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں کی گئی کارروائیوں کے دوران تحریک طالبان سوات کے دہشت گردوں، غیررجسٹرڈ افغان باشندوں اوراغوا کاروں کے ایک گروہ سمیت 21افراد کو گرفتارکیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج کےسربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی ہدایات پر کارروائیاں تیز کی گئی ہیں۔
عوام مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر فورسز کو دیں، آرمی چیف
یاد رہےکہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خودکش دھماکے انسداد دہشت گردی کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، عوام مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر فورسز کو دیں۔
ارفع کریم ٹاور دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، 53 زخمی
واضح رہےکہ رواں ہفتے 24 جولائی کوفیروزپورروڈ پرارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش دھماکے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 53زخمی ہوگئے تھے۔