بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

فیصل آباد: کھیتوں میں پانی دینے کا تنازعہ،7افرادجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: کھیتوں میں پانی دینے کے تنازعے پر دوگروہوں میں مسلح تصادم میں سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل تاندلیا نوالہ میں کھیتوں میں پانی دینے کا تنازعہ سات افراد کی زندگیاں نگل گیا، پولیس حکام کے مطابق پانی کے دیرینہ تنازعے پر مرزا ساہی اور نواز ساہی گروپ نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی ہونیوالا ابوالحسن اسپتال میں دم توڑ گیا، فائرنگ کے تبادلے میں نواز ساہی گروپ کے پانچ اور مرزا گروپ کے دو افراد مارے گئے ، مقتولین کے اہلہ خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے دونوں گروپوں میں کئی سال سے پانی کاتنازعہ چلا آرہا تھا اور پہلے بھی مسلح تصادم میں چار افراد مارے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں،قتل سمیت چار دفعات شامل ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں