جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

دبئی، ٹیکسی ڈرائیور کی عیاری خود اُسے مہنگی پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پرائیوٹ ٹیکسی سروس کے ڈرائیور نے معمولی جھگڑے کے بعد جان بوجھ کر ٹیکسی کو ریورس لیتے ہوئے عقب میں آتی گاڑی سے ٹکرادی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈرائیور کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پرائیوٹ ٹیکسی سروس کے ایک ڈرائیور نے معمولی تنازعے پر ایک گاڑی کو سائیڈ پر روک اپنی ٹیکسی آگے لگا دی اور اتر کر بدتمیزی کرنے لگا بعد ازاں اپنی ٹیکسی میں بیٹھ کر جان بوجھ کر ریورس لیتے ہوئے گاڑی سے ٹیکسی جا ماری۔

دیکھتے ہی دیکھتے اس واقعے کی ویڈیو کی کلپ سوشل میڈیا پرپھیل گئی اور لوگوں نے ٹیکسی ڈرائیور کے رویے اور برتاؤ پر برہمی اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ سے فوری اور سخت ایکشن لینے کی درخواست بھی کی۔

- Advertisement -

دبئی روٹس اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ کیب سروس کے حکام سے ڈرائییور کے خلاف سخت سے سخت تادیبی کارروائی کا حکم دیا بہ صورت دیگر کیب سروس کی رجسٹریشن منسوخ کردیا جائے گا۔

آر ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات آئین اور قوانین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور کسی بھی شخص کو سرراہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سے سخت سزا دی جائے گی اور اس حوالے سے زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر کار بند ہیں۔

آر ٹی اے کی واضح ہدایات کے بعد مذکورہ ٹیکسی سروس نے اپنے ڈرائیور کو ملازمت سے برخاست کرتے ہوئے ڈرائیونگ کا پرمٹ منسوخ کردیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور کا جس گاڑی سے جھگڑا ہوا اسے پھنسانے کے لیے اپنی ٹیکسی کو ریورس کرکے گاڑی سے ٹکرا دی تاکہ پولیس کو کہہ سکے کہ پیچھے سے گاڑی لگی ہے قصور گاڑی والے کا ہے لیکن ویڈیو سے اس چالاکی کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

خیال رہے پرائیوٹ ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کی گاڑی ٹکرانے کی ویڈیو شبیر احمد شخص نے سوشل میڈیا پر ڈالی جسے 75 ہزار لوگوں نے دیکھا اور یوں یہ معاملہ دبئی کے اعلیٰ حکام تک پہنچا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں