اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس میں دیگر عالمی رہنماؤں سمیت نواز شریف کو نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ ریلوے سعد رفیق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاناما پیپرز کو عالمی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون‘ روسی صدر پیوٹن اور پاکستان کے وزیراعظم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا کوئی ادارہ اس سازش کا حصہ نہیں لیکن عمران خان ذاتی اقتدار کے لیے سازش کا حصہ بنے۔ بہت سے سیاسی اور غیر سیاسی طاقتور لوگ نفرت انتقام اور تعصب میں اس سازش کا ایندھن بنے۔
عمران خان ذاتی اقتدار کے لیے سازش کا حصہ بنے- بہت سے سیاسی اور غیر سیاسی طاقتور لوگ نفرت انتقام اور تعصب میں اس سازش کا ایندھن بنے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 28, 2017
پانامہ پیپرز سازش کے پاکستانی کھلاڑی جلد اپنے کئے پر پچھتائیں گے – ھمیں گرانے کے شوق میں ملک اور جمہوری نظام کو نشانہ بنایا گیا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 28, 2017
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پانامہ کیس کے دوران انصاف ہوتا نظربھی آنا چاہیے۔ جے آئی ٹی کا رویہ جانبدارانہ اور یکطرفہ رہا۔ ہمارے اعتراضات اور تحفظات کو اہمیت نہیں دی گئی۔
پانامہ کیس کے دوران انصاف ھوتا نظربھی آنا چاھئے تھا -JIT کا رویہ جانبدارانہ اور یکطرفہ رھا- ھمارے اعتراضات اور تحفظات کو اھمیت نہیں دی گٸ
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 28, 2017
خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ آئین میں دفعہ62/63 کی حیثیت مرحومہ58-2- بی کےمساوی ہے-63/62 کی دفعات باقی رہیں تو آئندہ پارلیمینٹیرینز کےعلاوہ باقی طبقات کو بھی اس کاحصہ بننا ہوگا۔
آئین میں دفعہ62/63 کی حیثیت مرحومہ58-2-b کےمساوی ھے-63/62 باقی رھی تو آئیندہ پارلیمینٹیرینز کےعلاوہ باقی طبقات کو بھی اسکاحصہ بننا ھوگا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 28, 2017
پاناما کا فیصلہ کچھ دیر میں
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ آج پاناما کیس میں وزیراعظم اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف دائرہ کردہ مقدمے کا فیصلہ سنائے گا۔
سپریم کورٹ کے بنچ نے 21 جولائی کو پاناما کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خاں نے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ پاناما کے فیصلے کےبعد استعفیٰ دے دیں گے۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔