جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نوازشریف کی اسمبلی رکنیت ختم، نوٹی فکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاناما فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ کی ہدایت کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی نااہلی کا نوٹی فکیشن چیف الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد تیار کیا۔

قائم مقام چیف الیکشن کمشنز کی منظوری کے بعد نوازشریف کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، نوازشریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے اسمبلی رکن منتخب ہوئے تھے۔

پڑھیں: پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار

یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج بتاریخ 28 جولائی کو پاناما کیس کا تفصیلی فیصلہ سنایا جس میں نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا جبکہ اسحاق ڈار، کپیٹن صفدر، حسن، حسین اور مریم کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نااہل: ن لیگ کے کارکن سراپا احتجاج

عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف نے بطور وزیراعظم اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد وفاقی کابینہ میں ختم ہوگئی۔

نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنان میں اشتعال پایا جارہا ہے اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارکنان نے عدالتی فیصلے پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں