جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نئے وزیراعظم کی نامزدگی، شہباز شریف فیورٹ، حتمی فیصلہ نوازشریف کے سپرد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نوازشریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن نے شہبازشریف کو وزیراعظم بنانےکا فیصلہ کرلیا، شہباز شریف صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے کر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے انتخابات لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس میں نئے وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی جائے گی، اگلے وزیراعظم کو منتخب کرنے کے لیے پارٹی اراکین نے نوازشریف کو اختیار دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف کواگلاوزیراعظم بنانےکی تجویز دی ہے تاہم کل طلب کیے جانے والے اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

پڑھیں: نواز شریف کی نااہلی کے بعد نیا وزیر اعظم کون ہوگا؟

نوازشریف کی وزیراعظم ہاؤس سے روانگی

دوسری جانب ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نوازشریف نے وزیراعظم ہاؤس چھوڑنےکی تیاری مکمل کرلی اور وہ اب سے کچھ دیر بعد پنجاب ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی بطور رکن قومی اسمبلی نامزدگی تک مسلم لیگ ن کل کے اجلاس میں 45 دن کے لیے عبوری وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مختلف ناموں پر غور بھی کرے گی۔

پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس

قبل ازیں سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم کی زیر صدار ت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور نئےقائد ایوان کیلئےمختلف ناموں پرغور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جس حلقے سے نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا ہے شہباز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے الیکشن لڑ کر قومی اسمبلی کی رکنیت حاصل کریں گے اورانہیں نئے وزیراعظم کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں