جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاناما فیصلہ دور رس نتائج کا حامل ہے، شاہد آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاناما کیس کا عدالتی فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے۔

پاکستان کی سیاسی اور عدالتی تاریخ میں آج اہم ترین دن ہے جس کا پوری ملک بے تابی سے منتظر تھی اور ہر چھوٹا بڑا اور خاص و عام پاناما کیس کے فیصلے کے بخارمیں مبتلا دکھائی دے رہا تھا یہی وجہ ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی لوگوں نے اپنی آراء اور تبصروں کا کُھل کر اظہار کیا۔


  *پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار *


سابق آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ کے ذریعے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاناما فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے اور الله کرے یہ نتائج پاکستان کے حق میں بہتر ہوں اور ساتھ ہی لالہ نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ بھی لگایا۔


 *نواز شریف نے سپریم کورٹ کے حکم پر وزارتِ عظمیٰ چھوڑ دی* 


- Advertisement -

واضح رہے آج سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل قرار دے دیا جب کہ اُن کے اہلِ خانہ حسین نواز، حسن نواز، مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی اورسمدھی اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ درج کرکے نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم بھی دیا۔


 پاناما فیصلے پر پاکستانی اداکاروں کے تبصرے


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں