جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شریف خاندان کو فائدہ پہنچانے والے سرکاری افسران کے گرد بھی گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاناما کیس کے فیصلے کے بعد حکمران خاندان کو فائدہ پہنچانے والے سرکاری افسر اور دوسرے لوگ بھی پھنس گئے۔ نیب کو شیخ سعید اور جاوید کیانی سمیت کئی افراد کو کارروائی میں شامل کرنے کا حکم دیا گیا۔ جعلی دستاویزات جمع کروانے والوں کی بھی سخت پکڑ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد شریف خاندان کے اثاثے بنانے میں مبینہ مدد کرنے والے بھی پھنس گئے۔

سپریم کورٹ نے نیب کو حکم دیا ہے کہ اپنی تحقیقات میں شیخ سعید، موسیٰ غنی، کاشف محمود قاضی، جاوید کیانی اور سعید احمد کو بھی شامل کیا جائے تاکہ تحقیقات کی جاسکیں کہ شریف خاندان اور اسحٰق ڈار کے وسائل سے زیادہ اثاثے بنانے میں ان لوگوں کا بالواسطہ یا بلا واسطہ کیا تعلق ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: نواز شریف کی اہل خانہ سمیت گرفتاری کا امکان

فیصلے میں کہا گیا کہ اگر احتساب عدالت کے سامنے کوئی ایسی دستاویز آئے جو شریف خاندان یا اسحٰق ڈار نے خود یا ان کی طرف سے کسی نے جمع کروائی ہو اور وہ جعلی یا جھوٹی نکلے یا اس میں رد و بدل کی گئی ہو تو اس پر بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا تاریخی فاصلہ دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تاحیات نا اہل قرار دیا۔ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کو بھی نا اہل قرار دیا گیا۔

عدالت نے نیب کو نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں