جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

انشااللہ میاں نوازشریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے،راجہ فاروق حیدر

اشتہار

حیرت انگیز

آزاد کشمیر : وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے نوازشریف پرکرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو، انشااللہ میاں نوازشریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہمارا مستقل پاکستان سے وابستہ ہے ، کمپنی سے تنخواہ نہ لینا نوازشریف کا جرم بن گیا، یہ کیسا فیئرٹرائل ہے، جس کی اپیل بھی نہیں کی جاسکتی، لگتا ہے طے ہو چکا تھا کہ نواز شریف کی گردن اتارنی ہی اتارنی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جس بنیاد پر نواز شریف کو نااہل کیا گیا اس بنیاد پر کوئی آدمی نہیں بچ سکتا، کیا عمران خان نزر گوندل اور فردوس عاشق اعوان 62 اور 63 پر پورا اترتے ہیں۔آرٹیکل 62,63 پر سب جائیں گے ، کیا اب نظام چلانے کیلئے فرشتے لائے جائیں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے نوازشریف پرکرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، نوازشریف صادق وامین نہیں تو دوسروں کا بھی احتساب کیا جائے، جمہوریت کو غیر مستحکم نہیں ہونے دیں گے، یہ سب پہلے سے تیار شدہ تھا، کوئی سیاسی لیڈر عدالت سے تا حیات نا اہل نہیں ہوتا اور نہ ہی عدالتی فیصلوں سے سیاسی پارٹیاں ختم ہوتی ہیں۔

راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ میڈیا پروزیراعظم کے عہدے کی تذلیل شرم کی بات ہے ، جن پرالزامات تھے ان کی بات نہیں سنی گئی، انشااللہ میاں نوازشریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے نے مستقبل میں کٹھ پتلی وزیر اعظم کی راہ ہموار کر دی، ایک بار پھر نظریہ ضرورت زندہ کر دیا گیا ہے، آج تک کسی وزیر اعظم کو مدت نہیں پوری کرنے دی گئی، آئندہ جو بھی وزیراعظم ہو گا وہ کٹھ پتلی ہو گا۔

فاروق حیدر نے کہا کہ دھمکیاں دینے اور مکے لہرانے والا عدالتوں میں پیش ہونے کے بجائے ملک سے بھاگ گیا، دھرنا ون مشرف کو ملک سے بھگانے کیلئے دیا گیا تھا، ججز کی فیملیز کی سپریم کورٹ میں موجودگی کی تحقیقات ہونی چاہیے ، کیا کل سپریم کورٹ میں میاں میلہ لگا ہوا تھا۔

نواز شریف کو کو کبھی سابق وزیر اعظم نہیں کہیں گے، نواز شریف انکے وزیراعظم تھے اور ہمیشہ رہیں گے، وزیر اعلی گلگت بلتستان

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ مکمل طور پر فکس تھا، نواز شریف کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے ، وہ نواز شریف کو کو کبھی سابق وزیر اعظم نہیں کہیں گے، نواز شریف انکے وزیراعظم تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے سماعت کے موقع پر کورٹ روم کی گیلری میں معزز جج صاحبا ن کی فیملیوں کی مبینہ موجودگی پر تحفظات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ کیا پہلے کبھی ججز کی فیملیز نے وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ دینے پر عدالت میں تالیاں بجائیں ہیں۔ا

انکا کہنا تھا کہ سابق صدر افتخار چوہدری کے بیٹے کے کیس میں الگ قانون کیوں رکھا گیا، اگر کسی منصف میں جرات ہے تو وہ پرویز مشرف کو کٹہرے میں لائے، آئین توڑنے اور ملک کو 75 ہزار لاشوں کا تحفہ دینے والا پرویز مشرف 44 ارب کا مالک ہے، نواز شریف نے خنجر اب سے گوادر تک سڑکوں کا جال بچھایا، موجودہ دور حکومت میں گلگت بلتستان میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے آغاز کے ساتھ قیام امن کے سفر کا آغاز ہوا۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ آئندہ نیب میں جس کا بھی کیس آئے، اس کے لئے جے آئی ٹی بنانے سمیت ہر فیصلے کے لئے ٹائم فریم طے کرے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں