اسلام آباد: نومنتخب عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عارضی دور میں بھی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ کی جانب سے حتمی نامزدگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی قیادت نے عبوری اور مستقل وزیراعظم کے نام سے متعلق فیصلہ کیا، پارٹی کا ہر فیصلہ سرخم تسلیم کریں گے۔
پڑھیں: عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زندگی پر ایک نظر
انہوں نے کہا کہ عارضی دور میں بھی ملک کی ترقی کی رفتار اُسی طرح جاری رہے گی اور ہم اس کی رفتار کو برقرار رکھنے کی بھی کوشش کرتے ہوئے قومی معاملات کو افہام و تفہیم سے آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ اگلے وزیراعظم کی نامزدگی تک مجھے یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے تاہم پارٹی قیادت کا جو حکم ہوگا اس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نشست چھوڑ دوں گا۔
مزید پڑھیں: خوشی ہے کہ مجھ پرکرپشن کا کوئی داغ دھبہ نہیں، نوازشریف
قبل ازیں پنجاب ہاؤس میں نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے نوازشریف نے الوداعی خطاب کیا اور عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا، ساتھ ہی نوازشریف نے عبوری اور مستقل وزیراعظم کے ناموں کا اعلان بھی کیا۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔