منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کل 5 بجے اسلام آباد میں جمع ہو کر جشن منائیں گے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کم خوشیاں ملی ہیں، پاناما کیس میں ملنے والی خوشی پر کل سب وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے اور خوب خوشی منائیں گے۔

اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں کل منعقد ہونے والے یومِ تشکر جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گزشتہ روز قوم کو بڑی خوشی ملی، ملک میں کم خوشیاں ملی ہیں اس لیے کل ہم خوب خوشی منائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اکیس سال قبل جتنے لوگ پریڈ گراؤنڈ میں جمع ہوئے وہ سب کل شام 5 بجے پریڈ گراؤنڈ ضرور آئیں پھر کل ہم سب مل کر اللہ کا شکر ادا کریں گے اور خوب جشن بھی منائیں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں