جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

یاسمین راشد، شہبازشریف کے خلاف بھرپورانتخابی مہم چلائیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نوازشریف کی اہلی کے بعد خالی وہنے والی نشست حلقہ این اے 120 سے امیدوار یاسمین راشد سے بات کرتے ہوئے انتخابی مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور انتخابی مہم کے دوران اپنی موجودگی کا یقین دلایا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد اپنی نشست سے مستعفی ہو چکے ہیں چنانچہ الیکشن کمیشن نے دوبارہ الیکشن کرانے کے انتظامات کا آغاز کردیا ہے جہاں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شہباز شریف کے مدمقابل تحریک انصاف کی یاسمین راشد ہوں گی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خاتون رہنما یاسمین راشد کو این اے 120 کے معرکہ کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے یاسمین راشد کو کامیابی کے لیے کوششیں اورانتخابی مہم کو بھرپورانداز میں چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔

- Advertisement -

یاسمین راشد سے ہونے والی گفتگو میں عمران خان نے نوازشریف نااہلی کے بعد حلقے میں عوامی ردعمل سے متعلق بھی دریافت کرتے ہوئے انتخابہ مہم کی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ کیا اورانتخابی مہم میں اپنی موجودگی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

خیال رہے جمعہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ متفقہ طور پر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت وزیراعظم نواز شریف کو پاناما کیس میں‌ نا اہل قرار دے دیا تھا۔

یاد رہے کہ 2013 میں ہونے والے جنرل الیکشن میں اس نشست سے نواز شریف نے 91,744 ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی تھی جب کہ ان کے مدمقابل یاسمین راشد نے 52,873 ووٹ لے کر کانٹے دار مقابلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں