اسلام آباد : سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف فیملی کے ہمراہ ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام شانگلہ گلی پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام شانگلہ گلی پہنچ گئے، باڑیاں میں مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کی جانب سے شانداراستقبال کیا گیا، نواز شریف گاڑی سے باہر نکل کر کارکنوں کا ہاتھ ہلا کرشکریہ ادا کرتے رہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، جنہوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی، پولیس نے حالات کو کںٹرول کیا۔
نواز شریف کے استقبال کے باعث کہیں گھنٹے باڑیاں بازار میں ٹریفک جام رہا، نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز, حسین نواز بھی تھے۔
استقبال کے موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے اوپر کرپشن کا بے بنیاد الزام لگایا گیا سپریم کورٹ میں ثابت نہیں کیا جاسکا۔
مزید پڑھیں : نوازشریف اہل خانہ کےہمراہ وزیراعظم ہاؤس سےمری روانہ
یاد رہے گذشتہ روز نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا تھا اور اسٹاف سے الوداعی ملاقات کرنے کے بعد اہلخانہ کے ہمراہ مری میں اپنی رہائشگاہ پہنچے، مری پہنچنے پر بڑی تعداد میں ن لیگ کے کارکنان جمع ہو گئے، نعرے لگائے، مریم اور حسین نے باہر آکر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا۔
نوازشریف نے کشمیر پوائنٹ پر کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کرجواب دیا، اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ عدالت نے کیوں ناہل قرار دیا، وجہ کسی کو سمجھ نہیں آتی۔
واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا اور نواز شریف ، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجنے اور چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔