اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وزارت عظمی کا منصب، سیاسی جماعتوں کے6 امیدوار سامنےآگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت عظمی کےمنصب کیلئے متحدہ اپوزیشن متحد نہ رہ سکی، اپوزیشن کی جانب سے پانچ امیدوار سامنے آگئے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی نامزد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خورشیدشاہ کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں شیری رحمان ، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، طارق بشیر چیمہ، آفتاب شیر پاؤ، چوہدری پرویز الہیٰ اور صاحبزادہ طارق اللہ شریک ہوئے۔

اجلاس میں متحدہ اپوزیشن وزارت عظمی کیلئے ایک نام پراتفاق نہ کرسکی اور پیپلز پارٹی،تحریک انصاف اورق لیگ، جماعت اسلامی،ایم کیوایم نے اپنے اپنےامیدوارمیدان میں اتاردیئے۔

- Advertisement -

پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی نے وزارت عظمی کیلئے قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کا نام فائنل کردیا، اپوزیشن لیڈر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے جبکہ نوید قمرپی پی کےکوورنگ کینڈی دیٹ ہوں گے۔

تحریک انصاف اورق لیگ

تحریک انصاف اورق لیگ نے وزارت عظمی کے منصب کیلئے شیخ رشید کو اپنا امیدوار نامزد کیا، شیخ رشید کے تجویز کنندگان میں شاہ محمود قریشی اور طارق بشیر شامل ہیں، نامزدگی پیپرجمع کرانے کے بعد تحریک انصاف نے لیگی امیدوار کے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان کردیا۔

متحدہ قومی موومنٹ

قومی ا سمبلی میں نشستوں کےاعتبارسے چوتھی بڑی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعظم کی نشست کیلئے کشور زہرہ کے کاغذات سیکریٹری قومی اسمبلی کو جمع کرادیئے۔

جماعت اسلامی

تحریک انصاف کی حلیف جماعت اسلامی نےاپناالگ امیدوارچن لیا۔ وزارت عظمی کےمنصب کیلئے صاحبزادہ طارق اللہ کا نام فائنل کیا، صاحبزادہ طارق اللہ کا کہنا ہے کہ خورشیدشاہ امیدوارہونگے تو ہم ان کی حمایت کرینگے۔

مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو نامزد کیا گیا ہے ۔

اجلاس سے قبل پی ٹی آئی رہنما کا  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آرزو ہوگی اپوزیشن متفقہ امیدوار لانے میں کامیاب ہوجائے، شیخ رشید احمد کو بھی نہیں معلوم تھا وہ زیربحث ہیں، ہم نے شیخ رشید احمد کے نام کو فائنل کیا تو انہیں بتایا گیا، شیخ رشید کی مہربانی ہے، انہوں نے ہمارے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا اور نواز شریف ، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجنے اور چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں