اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کےڈائریکٹر کمیونیکیشن کوعہدے سے ہٹادیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینتھونی اسکارموچی کوان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف جان کیلے نے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینتھونی اسکارموچی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جان کیلے نے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسکارموچی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق اسکارموچی نے اپنا استعفیٰ جان کیلے کو پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ انہیں دوبارہ سے امریکہ کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک کا چیف اسٹریٹجی آفیسر تعینات کر دیا جائے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ چند روز قبل اینتھونی اسکارموچی نے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف رینس پری بس کو ذہنی بیماری میں مبتلا پاگل شخص قرار دیتے ہوئے ان پر صحافیوں کو معلومات افشاں کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

اینتھونی اسکارموچی کے اس بیان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں اسی روز عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔


وائٹ ہاؤس کےپریس سیکریٹری نےاستعفیٰ دے دیا


واضح رہےکہ گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری شان اسپائسر نےاسکار موچی کو ڈائریکٹر کمیونیکیشن وائٹ ہاؤس تعینات کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں