اسلام آباد : اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت عظمیٰ کےلیےمتفقہ امیدوار لانے پراتفاق نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں خورشید شاہ کے زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، طارق بشیر چیمہ، شیخ رشید ،صاحبزادہ طارق اللہ ،نوید قمراوراعجاز جاکھرانی شریک ہوئے۔
خورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان اور اے این پی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امید آخری سانس تک ہوتی ہےمتفقہ امیدوارلانےکی کوشش کریں گے۔
مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کےلیےمتفقہ امیدوار لانے کےلیےکوشش کررہے ہیں۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنما صاحبزادہ طارق اللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا اتفاق نہیں ہوتا توجماعت اسلامی انتخاب لڑےگی اور جماعت اسلامی اپنے امیدوار کو ووٹ دے گی۔
واضح رہےکہ آج دوپہر دو بجکر پیتالیس منٹ پر اپوزیشن جماعتوں کا دوبارہ اجلاس ہوگا۔