جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شیخ رشید کا وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کااعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان مزارقائد کے بجائے سیاسی مزار چلے گئے،حکومت ملک کو قطریوں کیساتھ کمیشن میں چلانا چاہتی ہے، نواز شریف کو ایسا ہی اسٹیپنی وزیراعظم چاہئیے تھا جو ان کا ملازم ہو۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حدیبیہ کیس کھلا تو شریف برادران جیل میں ہونگے، اسمبلی میں اسپیکرکوکہاایل این جی میں200ارب کا فراڈ ہوا ہے، نیب میں179افراد کا کیس ہے، شاہد خاقان بھی شامل ہیں، قومی اسمبلی کے باہر لوگ مجھ پر حملے کے لئے جمع تھے، گاڈ فادرز ملک میں انار کی پھیلانا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ کیسےممکن ہے شہباز شریف وزیراعلیٰ رہ کرالیکشن بھی لڑیں، طاہرالقادری نے واپسی کا فیصلہ کرکے اچھا کیا ملاقات کروں گا۔


مزید پڑھیں : دو سال میں‌ حکومت تبدیل ہونے سے قیامت نہیں‌ آئے گی، شیخ رشید


یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے بعد خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو قائد ایوان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، دو سال میں حکومت ختم ہونے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی ملک میں مہنگی ترین ایل این جی لائے، حکومتی کارکردگی دن بہ دن بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور آج ملکی برآمدات 41 سے بڑھ کر 51 فیصد پر آگئی جو انتہائی خطرے کی بات ہے۔

دوسری جانب شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ریفرنس دائر کرنے کا شوق پورا کرلیں، شیخ رشید مجھے اور میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں، شیخ رشید اور میں ایک ہی شہرمیں رہتے ہیں اور ایک پارٹی میں بھی رہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں