جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آپریشن ردالفساد، 5 خطرناک دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد بھرپور طریقے سے جاری ہے جس کے دوران 5 دہشت گرد حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جرائم کے خاتمے اور فسادیوں کی بیخ کنی کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران 5 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں ہونے والے انٹیلی جنس کی بنیادوں کیے گئے سیکیورٹی اداروں، رینجرز، سی ٹی ڈی، پولیس اور حساس اداروں نے حصہ لیا جس کے دوران دہشت گردوں سمیت سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں پشاور کے نواحی علاقوں اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں آپریشن کیے گئے اور شہریوں کے کوائف چیک کیے گئے اور نامکمل دستاویزات ہونے پر 3 غیر ملکیوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں