اشتہار

امریکہ نے پابندیاں لگا کر تجارتی جنگ کا اعلان کردیا ہے ، روس

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی وزیر اعظم دیمیتری میودیو نے کہا کہ روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطلب ہے کہ امریکہ نے روس کے خلاف ‘تجارتی جنگ’ کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ ایران نے کہا ہے کہ  تہران پابندیوں  کا موزوں جواب دے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے روس پر نئی پابندیوں کے بل پر دستخط کرکے قانونی شکل دینے کے بعد روسی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ امریکہ نے روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرکے مکمل تجارتی جنگ کا اعلان کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں۔

- Advertisement -

ان نئی پابندیوں کی وجہ سے روس کے تیل اور گیس کے پراجیکٹس پر اثر پڑے گا۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ نئی پابندیاں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور تہران اس کا موزوں جواب دے گا۔


مزید پڑھیں : ٹرمپ کی نئی منطق، شام کی مدد پر امریکا کی روس پرپابندیاں


یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے خامیوں کے باوجود روس پر نئی پابندیوں کے بل پر دستخط کرکے اسے قانونی شکل دے دی، ٹرمپ نے کہا کہ نئی پابندیوں سے روس، چین اور شمالی کوریا قریب آئیں گے، دوسرے ممالک سے کانگریس سے بہتر معاہدے کر سکتا ہوں، نئی پابندیوں سے روس کے توانائی اور دفاع کے شعبے متاثر ہوں گے۔

نئے قانون کے تحت ایران اور شمالی کوریا پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے باوجود کانگریس نے روس پر پابندیوں کے حق میں ووٹ دیا، بل میں تجویز ہے کہ صدارتی انتخاب میں روس نے مبینہ مداخلت کی جبکہ روس کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کی حمایت جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پرتاحال تحقیقات جاری ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں