اسلام آباد : ہائی کورٹ بارمیں جنگ اورجیوپرپابندی کےاحکامات جاری کردیے‘ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میر شکیل نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ احکامات ہائی کورٹ سیکریٹری بارارباب عالم ایڈووکیٹ نےجاری کئے ہیں۔ بار نے موقف اختیارکیا ہے کہ میرشکیل کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بارنےجیو ، جنگ سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری کر تے ہوئے اس میں کہا ہے کہ بارمیں تا حکمِ ثانی جیو نیوزٹیون نہ کیاجائے۔
ارباب عالم ایڈووکیٹ کے مطابق ہائی کورٹ بارآئینی ادارہ ہے‘ یہاں صرف قانون کی بات کی جاتی ہے‘ میر شکیل رحمان نے کشمیر کازکو نقصان پہنچایاہے۔
سیکریٹری ہائیکورٹ بار کا مزید کہنا تھا کہ میر شکیل رحمان کےججزسےمتعلق ریمارکس قابل مذمت ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل میر شکیل الرحمن نے عدالت میں پیشی کے موقع پر غلط خبر چلانے پر معافی مانگی تھی اور عدالت سے باہر آکر ججز کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو بھی گٹر قرار دیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔