جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاناما فیصلے پر نظر ثانی، ن لیگ کی درخواست کا خدوخال تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاناما فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن نے نظر ثانی درخواست کے بنیادی خدوخال تیار کرلیے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے تیار کردہ نظر ثانی درخواست کو فل کورٹ میں لگانے کی استدعا کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے دیا جانے والا پاناما فیصلہ بھی چلینج کیا جائے گا۔

ن لیگ کی جانب سے تیار کی جانے والی نظر ثانی درخواست میں عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ جو بینچ درخواست کی سماعت کرے اُس میں جسٹس کھوسہ اور جسٹس گلزار کو شامل نہ کیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ لارجر بینچ نے 3 رکنی بینچ کا فیصلہ عدالتی حکم کے طور پر سنایا تاہم پاناما کا فیصلہ جس بنیاد پر کیا گیا وہ تسلیم شدہ حقائق نہیں ہیں کیونکہ تنخواہ وصول کرنے کا معاملہ تسلیم شدہ حقائق کے زمرے میں نہیں آتا اور ٹیکس قوانین کے مطابق تنخواہ صرف وصول شدہ رقم کو ہی کہا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں