اسلام آباد : پاناما کیس کے دوران سپریم کورٹ کے باہر شریف خاندان کا پرزور انداز میں مقدمہ لڑنے والےمسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ ناراضگی کی خبروں میں صداقت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرمسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف کےساتھ ہوں اوردل سےکام کرتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ قیادت جیسا کہےگی ویسا ہی کروں گا۔
Narazgi ki khabron main koi sadaqat nahi. Nawaz Sharif ka saathi hoon aur dil se kaam kerta hoon . Leadership jaise kahe gi vaisa kerun ga
— Daniyal Aziz (@DaniyalNA116) August 4, 2017
خیال رہے کہ شریف خاندان کے حق میں شب و روز بیان دینے والے لیگی رہنما دانیال عزیزکو امید تھی کہ انہیں وفاقی وزارت دی جائے گی تاہم اس وقت ان کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی جب انہیں وزیر مملکت مقرر کردیا گیا۔
- Advertisement -
وفاقی وزیر نہ بنائے جانے پر دانیال عزیز ناراض ہوگئے
واضح رہے کہ دانیال عزیز آج صبح ایوان صدر میں ہونے والی وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے تھے۔