جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عائشہ احد کی جان کو خطرہ ہے،انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین کی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو عائشہ احد کو انصاف فراہم کرنے کے لیے اُٹھ کھڑی ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عائشہ احد نے مجھ سے رابطہ کر کے خود بتایا کہ انہیں اور ان کی بیٹی کی جان کو خطرہ ہے اس لیے مجھے شریف مافیا سے بچایا جائے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے اپیل کی کہ عائشہ اھد کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے اور حمزہ شہباز کی جانب سے سات سال تک جسمانی اور اعصابی تشدد کا ازالہ کیا جائے.

اپنے* ٹوئٹر اکاؤنٹ * پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ احد نے مجھے رابطہ کر کے درخواست کی ہے کہ ان کی بیٹی اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور پولیس پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انہیں شریف مافیا سے بچانے کے لئے سیکیورٹی فراہم کرے۔

عمران خان نے اپنی ایک اور ٹیوٹ میں کہا کہ نو منتخب وزیراعظم کے لیے یہ امتحان ہے کہ آیا وہ عائشہ گلا لئی کی طرح رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف پارلیمانی کمیٹی بناتے ہیں جس میں عائشہ احد کو شادی سے متعلق شواہد جمع کرانے کی اجازت دی جا تی ہے یا وہ روایتی درباری پن کا مظاہرہ کرتے ہیں.

خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز جو کہ رکن قومی اسمبلی بھی ہیں کے خلاف *عائشہ احد نے پریس کانفرنس* کرتے ہوئے دعوی کیا کہ حمزہ شہباز کی اُن سے شادی 2010 میں ہوئی تھی لیکن وہ انہیں یہ شرعی حیثیت دینے کو تیارنہیں ہیں اور الٹا پولیس تشدد کے ذریعے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں