جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

یوسین بولٹ نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا پہلا راؤنڈ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : دنیا کے تیز ترین انسان جمیکا کے یوسین بولٹ نے لندن میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سو میٹر ریس کا پہلا راؤنڈ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق آٹھ مرتبہ کے اولمپک چیمپئن جمیکا کے یوسین بولٹ آخری بار ایکشن میں ہیں، لندن میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی سو میٹر دوڑ کی ہیٹ میں یوسین بولٹ بازی لے گئے۔

بولٹ نے مقررہ فاصلہ دس اعشاریہ صفر سات سیکنڈز میں طے کیا، بولٹ آج گولڈ میڈل کیلئے قسمت آزمائیں گے۔ دوسری جانب مردوں کی دس ہزار میٹر ریس برطانیہ کے موفرا نے جیت لی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: یوسین بولٹ نےریو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت لیا


برطانوی ایتھلیٹ موفرا نے لگاتار 10 واں عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، موفرا نے مقررہ فاصلہ چھبیس منٹ انچاس اعشاریہ پانچ سیکنڈز میں مکمل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔


مزید پڑھیں: بیجنگ کامیدان بھی یوسین بولٹ کےنام


چوتیس سالہ انگلش ایتھلیٹ موفرا اب پانچ ہزار میٹر ریس میں بھی حصہ لیں گے، جس میں کامیابی کی صورت میں وہ لگاتار تیسری بار ورلڈ ایونٹ میں ڈبلز فاتح بن سکتے ہیں۔


مزید پڑھیں: یوسین بولٹ نے 10 سیکنڈز میں ریس جیت لی


علاوہ ازیں مینز لانگ جمپ میں اولمپک چیمپئن امریکہ کے جیف ہینڈرسن نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں