منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شہدائے ماڈل ٹاؤن کا قصاص لینے 8 اگست کو پاکستان پہنچ رہا ہوں، طاہر القادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ 8 اگست کو وطن واپس لوٹ کر قصاص تحریک کا دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتل حکمرانوں کو کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔

علامہ طاہر القادری اپنی جماعت کی کور کمیٹی کے ممبران سے ٹیلی فونک بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بات کر رہے تھے انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 8 اگست کو وطن پہنچ رہا ہوں اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کا کیس لڑوں گا جس کے بعد انشاءاللہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ بھی پبلک ہو گی اور مجرموں کو سزا بھی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف ملنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں لیکن ہماری طاقت اللہ کا بھروسہ اور پاکستان کےعوام ہیں اور شریف برادران تمام تر کوشش کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ختم نہیں کرسکے بلکہ ہم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر پر پہرہ دیا اور اسے زندہ رکھا۔

- Advertisement -

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شہدائے ماڈل ٹاون کو انصاف دلانے کے لیے پاکستان عوامی تحریک نے تین سال تک قانونی جدوجہد کی ہے جس کے بعد اب امید ہو چلی ہے کہ انصاف کی طرف پیش رفت ہو گی اور مجھے فخر ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے غریب ورثاء نے شریف برادران کے کروڑوں روپے کو پاؤں کی ٹھوکر پررکھا اور ظالم حکمراں کا جبر کسی بھی ایک وارث کو گواہی دینے سے نہ روک سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں