منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کراچی، میٹرک سائنس اور آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

Science_Gazette_Final_2017.pdf

کراچی : بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے میٹرک سائنس و جنرل گروپ اور خصوصی امیدواروں کے نتائج کااعلان کردیا ہے پوزیشن ہولڈرز میں داکٹر عطاعالرحمان نے انعامات تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک کےامتحانات کے نتائج کااعلان چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسرڈاکٹرسعیدالدین نے ایک تقریب میں کیا جہاں اول، دوئم اور سوئم پوزیشن لینے والے طلبا میں معروف سائنس دان اور ماہرتعلیم ڈاکٹرعطاء الرحمان نے انعامات اور اسناد تقسیم کیے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سائنس گروپ میں علی ضیا خان نے سات سو اٹھانوے نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ سید عفان احمد دوسری اورلاریب شہزاد تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہے۔

اسی طرح جنرل گروپ میں حافظہ رومیسہ نے پہلی اور صنوویہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ خصوصی بچوں کے گروپ میں تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کیں۔

سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ چوون ہزار چارسو ننانوے طلبا نے شرکت کی جس میں سے ایک لاکھ بارہ ہزارتین سوانہتر امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

رزلٹ دیکھنے لنک پر کلک کریں

Science_Gazette_Final_2017.pdf

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں