سیالکوٹ : وفاقی وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 57 سال سے سندھ طاس معاہدے میں مشکلا ت آ رہی ہیں معاہدے پر بھارت، دیگر ممالک خصوصاً امریکا اثر انداز ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی مسلم لیگ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ معاہدہ خطرات سے دو چار ہے جس سے برصغیرکوخطرہ لاحق ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 6 ماہ کے تعطل کے بعد واشنگٹن میٹنگ میں مثبت پیش رفت ہوئی کشن گنگا معاملہ ڈیڑھ سال پہلے حل ہوگیا تھا لیکن تعطل کے دوران بھارت نے 3 دن میں اس کی فلنگ کردی ہے۔
پاکستان نےاس پرشدید احتجاج بھی کیا اورمعاہدے کے مطابق پاکستان کو فلنگ کے وقت اعتماد میں لینا چاہیےتھا معاملے کوعالمی بینک کے سامنے اٹھایا جواس وقت ضامن ہے اور بھارت مغربی سرحد پر بھی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور بھارت کی دہشت گردی کا سب سے بڑا ثبوت کلبھوشن یادیو ہے۔
خیال رہے خواجہ آصف نے حال ہی میں نئی کابینہ بہ طور وزیر خارجہ عہدہ سنبھالا ہے قبل ازیں وہ وفاقی وزیر دفاع اور بجلی و پانی کا قلمدان سنبھالے ہوئے تھے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد کابینہ تحلیل کر دی گئی تھی۔