راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کردیا جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کا جوان معمولی زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں آپریشن ردا لفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے دوران بلوچستان کے علاقوں کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا جب کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں دہشت گرد اغواء برائے تاوان اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جنہیں مقابلے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایف سی کے جوان بھی معمولی زخمی ہوئے جب کی دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیزمواد، آئی ای ڈیز اور مواصلاتی آلات برآمد کر لیے ہیں جنہیں دہشت گردی کے بڑے واقعہ میں استعمال کیا جانا تھاط
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فسادیوں کے خاتمے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آپریشن ردالفساد جاری رہے گا جس کے تحت مجرموں کا پیچھا کر کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔