14.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ کےپورے بینچ نے نوازشریف کوجھوٹا قراردیا‘ طاہرالقادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لاہور پہنچے،جہاں عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں نے اُن کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج صبح 8 بجکر 30 منٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے اوسلو سے لاہور پہنچےجہاں حسن محی الدین، حسین محی الدین ،خرم نواز گنڈپوراور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اپنے قائد کا استقبال کیا اورڈھول کی تاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ اپریل کے بعد مختلف ممالک کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چور پکڑا گیا ہے، قاتل ابھی رہتا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہمیں ماڈل ٹاؤن واقعے پرانصاف چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مشاورت کےبعد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں کا خون بہا ہے،امید ہےانصاف اورقصاص کا راستہ کھلے گا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ کی بارگاہ کی ہمیشہ احتساب ہوتاہےمواخذہ ہوتاہے، لگتاہے پاکستانیوں پراللہ کی نصرت اورمدد شروع ہوچکی ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں نےکہا تھا آرٹیکل 62،63 نافذ ہونے تک کرپشن ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکرہے4 سال بعد ہی سہی آج آرٹیکل 62،63 بولا ہے۔

طاہرالقادری نے کہا کہ اتنےبڑےفیصلےکےبعد شرم سےگھربیٹھ جاناچاہیے لیکن اتنی بےشرمی ہےکہ اب للکارتےہوئےجی ٹی روڈ پر نکلنا چاہتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں