جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

باپ سراں دے تاج، اللہ میرے والد کی حفاظت فرمائے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ اللہ میرے والد کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے اور ان کی حفاظت فرمائے۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی جب شریف خاندان کی خواتین پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور کے رخت سفر باندھ رہی تھیں اس موقع پر سابق وزیراعظم نے اپنے اہل خانہ بلاخصوص صاحبزادی کو الوداع کہا اور دعائیں دیں اور سر پہ ہاتھ رکھا۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر الوداعی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ابو ہمیں پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور کے لیے الوداع کہہ رہے ہیں جب کہ میں دعا گو کہ اللہ انہیں اپنی حفاظت میں رکھے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں اپجنے والد کو اللہ کے حوالے کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ اللہ میرے والد کو دشمنوں کی شر اور بری نگاہ سے محفوظ رکھے کیوں باپ بچوں کے سروں کے تاج ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ شریف خاندان کی خواتین نے آج پنجاب ہاؤس اسلام آباد خالی کردیا ہے اور خصوصی طیاروں کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں جب کہ *سابق وزیراعظم نوازشریف کلل صبح نو بجے اسلام آباد سے لاہور کے لیے ریلی کی صورت میں روانہ * ہوں گے اور مختلف مقامات پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے لاہور پہنچیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں