پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

چیئرمین پی سی بی انتخاب: نجم سیٹھی مضبوط امیدواربن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ کل ہوجائےگا، نجم سیٹھی چیئرمین کے لئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں، سابق کپتان وسیم اکرم، رمیز راجہ اور راشد لطیف نے اپنا ووٹ نجم سیٹھی کے حق میں دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم، میز راجہ اور راشد لطیف نےنجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئرمین بنانے کی حمایت کردی ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں بہت سے لوگ آئے جنہوں نے پی ایس ایل کرانے کا وعدہ کیا لیکن اسے پورا نہیں کرسکے، نجم سیٹھی نے یہ ایونٹ کا انعقاد کرکے دکھایا۔

- Advertisement -

رامیز راجہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کرانے میں نجم سیٹھی کا کردار سب سےاہم تھا، راشد لطیف نے امید ظاہر کی کہ نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ میں کرکٹ بورڈ مزید ترقی کرےگا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی کیلئے انتخاب میں گورننگ بورڈ کے ممبران ووٹ دیں گے۔ گورننگ بورڈ میں ڈپارٹمنٹس یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی، ریجنز میں فاٹا، لاہور، سیالکوٹ اور کوئٹہ کے نمائندے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے 18 اگست 2014کو بطور چیئرمین پی سی بی چارج سنبھالا تھا لیکن ان کی انگلینڈ موجودگی کے دوران الیکشن کا جو شیڈول بنایا گیا اس کے تحت وہ قبل از وقت ہی اپنا دفتر چھوڑ چکے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں