جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

باکسر عامرخان بیٹی کی تصویر دیکھ کر بے چین ، سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈالنے پر معذرت

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی :  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے اپنی دوست کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے پر معافی مانگ لی جبکہ کہا کہ فریال نے انہیں دھمکی دی ہے کہ وہ آئندہ کبھی اپنی بیٹی سے نہیں مل سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان نے علیحدگی کے بعد اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرکے فریال کو جلانے کی کوشش کی اور پھر معذرت کرلی اور کہا کہ کہا کہ گلبہار صرف اچھی دوست ہے۔

عامر کی ویڈیو کے بعد فریال نے بیٹی کو مہرا بناتے ہوئے "میری ننھی پری ” کے نام سے بیٹی کے ساتھ تصویر ٹوئٹر پر ڈال دی، فریال کا تیر ٹھیک نشانے پر لگا، بیٹی کی تصویر دیکھ کر عامر بے چین ہوگئے، عامر خان نے کہا کہ فریال نے انہیں دھمکی دی ہے کہ وہ آئندہ کبھی اپنی بیٹی سے نہیں مل سکیں گے، وہ معاملہ حل کرنے کیلئے جلد دبئی سے برطانیہ جارہے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ فریال کو طلاق دینے کے بعد باکسر عامر خان کی سوشل میڈیا اسٹار کے ساتھ نائٹ کلب کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ، جس میں گاڑی میں عامر خان نئی دوست کے ساتھ بیٹھے ہیں اور کہہ رہے ہیں اپنی دوست کے ساتھ مزے میں ہوں۔

دوسری جانب فریال کو طلاق دینے کے بعد رواں ماہ سے باکسنگ ٹریننگ شروع کردیں گے، فائٹ کی تیاریوں سین فرانسیسکو میں کریں گے۔


مزید پڑھیں :  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا


واضح رہے کہ عامر خان ،بیوی فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے کہا کہ فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں دبئی میں ہوں اور فریال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں