جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

جب کرسی ملتی ہےتو میاں صاحب سب کچھ بھول جاتےہیں،خورشیدشاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائزدے گی، اپنی بقا کے لیے ریلی نکالنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے نااہلی پرعوام کے پاس جانےمیں انہوں نےبہت دیرکردی ، جب کرسی ملتی ہے تو میاں صاحب سب کچھ بھول جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ  اپنی بقا کے لیے ریلی نکالنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، سپریم کورٹ نوازشریف کو نااہل قرار دے چکی ہے، ایسے میں مسلم لیگ ن کے پاس خود کو بچانے کا یہی طریقہ تھا، کئی بار کہہ چکا ہوں میاں صاحب پارلیمنٹ کی طاقت پر بھروسہ کریں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آج انہیں بھٹو کا فلسفہ سمجھ آگیا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، جب کرسی ملتی ہے تو میاں صاحب سب کچھ بھول جاتےہیں، جمہوریت نے پھر موقع دیا، وہ جس پر بیٹھے وہی شاخ کاٹ رہےہیں۔

پی پی رہنما کا کا کہنا تھا کہ صرف پیپلز پارٹی ایسی جماعت ہے، جو ملکی مسائل حل کرسکتی ہے، نااہلی پر عوام کے پاس جانےمیں انہوں نے بہت دیر کردی، ریلی میں خطرات ہوتے ہیں مگرعوام میں جانے کیلئے رسک لینا پڑتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائزدے گی، مانسہرہ اور اٹک میں جلسہ کرنے کااعلان انتخابی مہم کاحصہ ہے، بیگم کلثوم نواز کو امیدوار بنایا گیا تو مسلم لیگ ن انتخاب جیت جائیں گی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو سے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں