جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نوازشریف کی ریلی دیکھ کرمخالفین کے رنگ اُڑگئے، طارق فضل چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ریلی کو دیکھ کر مخالفین کے رنگ اڑے ہوئے ہیں، نواز شریف کا اتنا شاندار استقبال کرنے پر راولپنڈی والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، عمران خان لیڈرنہیں صرف کٹھ پتلی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد اے نکلنے والی مسلم لیگ نون کے تحت نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے صبح ساڑھے گیارہ بجے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اب رات کے ساڑھے گیارہ بج گئے ہیں لیکن عوام کے جم غفیر کے باعث بیس سے پچیس منٹ کا سفر نوازشریف گیارہ گھنٹے میں بھی طے نہیں کرسکے۔

- Advertisement -

آج نوازشریف کا جہلم پہنچنے کا پروگرام تھا لیکن عوام کی محبت کا یہ عالم ہے کہ ہم پنڈی بھی کراس نہیں کرسکے، ریلی کو دیکھ کر مخالفین کے رنگ اڑے ہوئے ہیں، آج یہاں جو منظر دیکھا اپنی پوری سیاسی زندگی میں نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ریلی کا مقصد نوازشریف کے اقتدار کی بحالی نہیں ہے، ہم نوجوانوں کے مستقبل کے لئے نکلے ہیں، ہم آئین و قانون کی سربلندی کی بات کرتے ہیں،۔

؎طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے آنے سے معیشت بہتر ہوئی، دہشت گردی میں کمی آئی، نوازشریف کے اقتدارمیں آنے سے سی پیک منصوبہ بنا۔

نوازشریف پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے لیکن نکلا کیا صرف اقامہ۔ مخالفین نوازشریف کو منصب سے تو ہٹا سکتے ہیں عوامی لیڈر شپ سے نہیں ہٹا سکتے۔

اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے”قدم بڑھاؤ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں”کے نعرے لگوائے، انہوں نے کارکنان کو کہا کہ نعروں کی آواز اتنی بلند ہوکہ اس کی آواز لال حویلی تک سنائی دے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں