جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سندھ سے نیب کا اختیار ختم، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکومت سندھ نے احتساب آرڈیننس 1999 کا اطلاق ختم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد نیب کو صوبے میں کسی کارروائی کا اختیار نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے محکموں میں احتساب آرڈیننس 1999 کا اطلاق ختم ہوگیا۔ محکمہ قانون نے آرڈیننس کی منسوخی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نئے قانون کے تحت سندھ کے محکموں میں نیب کرپشن کی تحقیقات نہیں کر سکے گا۔ وزیر قانون سندھ ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ نیب کے کیسز اینٹی کرپشن عدالتوں کو منتقل ہوجائیں گے۔ کیسز کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی نہیں کر سکتے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی میں نیب آرڈیننس منسوخی کا بل منظور

انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کے کیس قانون کے مطابق چلیں گے۔ گورنر نے نجی پاور کمپنیوں کو سبسڈی دینے کے بل پر دستخط نہیں کیے۔ پاور کمپنیوں کا بل بھی ایکٹ بن چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے نیب کی کارروائیاں روکنے کے لیے نیب کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ خط میں نیب کو سندھ میں نئے احتساب کے قانون سے آگاہ کیا جائے گا۔

سندھ کے اداروں کے 5 سو مقدمات میں سے 3 سو زیر تفتیش ہیں۔ گورنر سندھ نے نیب قانون میں تبدیلی کے بل کو اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا لیکن سندھ اسمبلی نے بل کو دوبارہ منظور کرلیا تھا۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں