اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موت سے ڈرنے والے لوگوں کو ریلی نہیں نکالنی چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’’بلٹ پروف شیشے کے پیچھے خطاب کرنے سے مجمع کا اعتماد بحال نہیں ہوتا، ایسے لوگ جو موت سے خوفزدہ ہیں انہیں ریلی نہیں نکالنی چاہیے‘‘۔
NS’s Corruption Bachao rally reduced to corner mtgs. Manufactured by a mly dictator, NS cannot understand dynamics of populist politics
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 10, 2017
انہوں نے کہا کہ پٹواریوں اور کرائے کے لوگوں کو ریلی میں بلا کر کوئی قوم کا لیڈر نہیں بن جاتا، صورتحال واضح ہے کہ نوازشریف کی ریلی کارنر مٹینگ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف کو ڈکٹیٹر نے بنایا اس لیے وہ عوامی سیاست کو نہیں سمجھ سکتے۔
Patwaris & rent-a-crowd methods do not make one into a leader of the people. https://t.co/3o4GlhXy6y
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 10, 2017
یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد نوازشریف اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ قافلے کی صورت میں لاہور جارہے ہیں، نوازشریف کا قافلہ اب سے کچھ دیر قبل جہلم پہنچا جہاں سابق وزیراعظم نے کارکنان سے دھواں دھار خطاب بھی کیا۔
Speaking from a bulletproof car doesnt inspire confidence in already-dwindling crowds. If you fear death you shdnt undertake "ppl’s” rallies
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 10, 2017
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔